You are currently viewing پاکستان اسٹاک ایکس چینج 49 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 49 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 49 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز  اسٹاک ایکس چینچ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند رہا لیکن اچانک ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے مندی دیکھنے میں آئی  انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی   کے ساتھ 49 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا  جبکہ  ہنڈریڈ انڈیکس 1071 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  48 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔