واشنگٹن(ڈیسک)امریکا کی کئی ٹیکنالوجی کمپنیاں ڈونلڈ ٹرمپ کو عنقریب ایک خط لکھنے والی ہیں جس میں ان کی ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔
ورائٹرز نیوز ایجنسی نے امریکی تجارتی حلقوں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں جن میں ایپل ،گوگل ،فیس بک،ٹوئٹر ،مائکرو سوفٹ اور یاہو جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں اس متن کا خط تیار کر رہی ہیں کہ امریکا میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے مین تارکین وطن خاص طور پر مسلمان ممالک سے آنے والے ماہرین اور محنت کشوں کا بہت بڑا کردار ہے انہوں نے گزشتہ 50 برسو ں میں امریکا کو جو ترقی دی ہے اگر ان پر پابندی عائد کردی گئی تو خدشہ ہے کہ ملک 50 سال پیچھے چلا جائے گاامریکی کمپنیوں کو مستحکم اور منافع بخش بنانے میں مسلمان تارکین وطن کا کردار بہت واضح ہے ۔دریں اثناء امریکا کی دو بڑی اور قدیم موٹر ساز کمپنیوں جی ایم موٹرز اور فورڈ میں موٹر سازی کا کام ٹھپ ہو گیا ہے ان کی پیداوار مسلمان ملازمین کی عدم دستیابی سے نصف ہوکر رہ گئی ہے ٹرمپ سے یہ استدعا بھی کیا جارہی ہے کہ وہ انصاف اور ایمیگریشن کی 50 سالہ پالیسی کے خلاف احکامات جاری کریں۔