You are currently viewing ڈونلڈ ٹرمپ ہماری شہری آزادیوں جبکہ امریکا اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں،براک اوبامہ

ڈونلڈ ٹرمپ ہماری شہری آزادیوں جبکہ امریکا اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں،براک اوبامہ

کیرولینا(ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نےصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا  کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار  دے دیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا  میں ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے  باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ  میں سب کو یہ بات سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو کچھ ہم نے کیا ہے اس کا دارومدار اس پر ہے جسے ہم یہ اقتدار سونپیں گے اور وہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو ان چیزوں پر بھروسہ کرے جس پر میں نے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ ہماری شہری آزادیوں، امریکا اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں، انتخاب کے روز گھروں میں بیٹھے رہنا ان لوگوں کے بہترین مفاد میں ہو گا جو ان شہریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

صدر اوباما نے سیاہ فام امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو زیادہ پرجوش نہیں اور  یہ سمجھتے ہیں کہ اوباما کا نام اس برس بیلٹ پیپر پر نہیں ہے انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ امریکا کی قسمت کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے، دنیا کی قسمت لڑکھڑا رہی ہے اور آپ لوگ ہی ہیں جو اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اسے سہارا دیا جائے۔