واشنگٹن (ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے جسے امریکی صدر نے قبول کرلیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت وہ پانچواں ملک ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی کامیابی کے پہلے دن ہی مبارکباد پیش کی تھی گزشتہ روز بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نریندر مودی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پیغام بھیجا گیا جس میں انھیں بھارت کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی عوام نئے عالمی رہنما کا والہانہ استقبال کرنے کے لئے انتہائی پرجوش ہیں جوابی ٹویٹر میں ڈونلڈ ٹڑمپ نے بھارت کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارتی کوششوں کو ذاتی طور پر سراہتے ہیں اور بھارت کو اپنا ہم خیال ملک سمجھتے ہیں وہ بہت جلد بھارت کا دورہ کریں گے