نیو یارک (ڈیسک)ٹرمپ ویزا پالیسی کے باعث 26 فروری کو ہلٹن ہوٹل میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی تقریب آسکر ایوارڈ کا ریڈ کارپٹ اور اسٹیج ماند نظر آئے گا
اس اکیڈمی ایواڈ کی89 ویں تقریب میں ایران سمیت کئی ملکوں کے فنکار ویزا پابندیوں کے باعث اور بطور احتجاج بھی شرکت نہیں کریں گےاکیڈمی ایوارڈ کی صدر مسز بونی آئزک کے مطابق 26 فروری کو ہونے والی تقریب میں ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم سیلز مین اصغر فرہادی سمیت فلم کی کاسٹ بھی شریک نہیں ہوگی مسز بونی نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ فن سرحدوں کا پابند نہیں ہوتایہ پہلا موقع ہوگا کہ 89 برس میں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب فنکاروں پر پابندی کے باعث بے رونق اور پھیکی ہوگی۔