You are currently viewing حویلیاں حادثہ  کی میتوں کے ڈین این اے کا دوسرا مرحلہ مکمل

حویلیاں حادثہ کی میتوں کے ڈین این اے کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) حولیاں حادثے  میں جاں بحق افراد  کے ڈی این اے  ٹیسٹ کے لیے  خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل ہوچکا۔

تفصیلات  کے مطابق پمز اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا  کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور سوائے غیر ملکیوں کے تمام افراد کے لواحقین کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں جبکہ  ان کا مزید  کہنا تھا کہ غیر ملکیوں میں ہينگ کينگ، ہارونگ اورسچل بينگر کے ورثا کی پاکستان آمد کا انتظار ہے، تینوں غیر ملکیوں کے ورثا کی پاکستان آمد کے بعد ان کے بھی خون کے نمونے حاصل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چترال سے ایبٹ آباد آنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حویلیاں میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید اور ڈی سی چترال عمر چیمہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ  8 مسافروں کی شناخت ہونے کے بعد متیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں جب کہ 39 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔