You are currently viewing اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی کا معاملہ ، پی ٹی آئی  دوحصوں میں تقسیم

اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی کا معاملہ ، پی ٹی آئی دوحصوں میں تقسیم

اسلام آباد (ڈیسک) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف  کے پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی کو  قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر پارٹی رہنما دو حصوں میں تقسیم ہو گئے

ذرائع کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف  اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر گروپ بندی کا شکار ہوگئی ہے اور اس فیصلے پر بعض ارکان ِقومی اسمبلی نے سخت ناراضگی  کا اظہار کیا ہے

پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ایم کیوایم کی قیادت سے ان کے مرکز پرملاقات  سے انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا تاثردیا گیا  جس پر کراچی کی مقامی قیادت اور خیبرپختونخوا کے بعض ارکان نے اعتراض کیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر پارٹی میں دراڑیں پڑگئی ہیں اور پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین بھی ناراض ارکان کےموقف کی حمایت کررہے ہیں جب کہ مذکورہ ارکان اس  پوری  صورتحال کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کراچی جاکر ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے شاہ محمود کو قائد حزب اختلاف بنانے پراتفاق کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.