You are currently viewing وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں

وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں

اسلام آباد(ڈیسک)اسلام آباد کے ریڈزون اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں بینرزآویزاں کیے گئے ہیں ،بینرز سینیٹر  عباس خان آفریدی کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پیش ہوں گے ،اس سلسلے میں اسلام آباد کے ریڈ زون اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کے حق میں بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ بینرزمیں وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ مریم نوازاورشہباز شریف کی تصاویربھی ہیں جب کہ ان پر’’قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘نواز شریف تیری عظمت کو سلام کے نعرےدرج ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی سی ڈی اے انتطامیہ نے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سڑکوں کی مرمت اور رنگ وروغن کا کام شروع کردیا ہے۔جبکہ وزیراعظم کی جوڈیشل اکیڈمی میں آمد کے لئے سیکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی آمد سے قبل علاقے میں جیمرز نصب کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل اکیڈمی کو تین سیکیورٹی حصار میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اکیڈمی کے اندر ایلیٹ فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ بیرونی سیکیورٹی کی ذمے داری رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہوگی۔