You are currently viewing شاہراہ  فیصل کے ٹریفک کے لیےشاہراہ فیصل فورس کا جنم

شاہراہ فیصل کے ٹریفک کے لیےشاہراہ فیصل فورس کا جنم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے کراچی کی شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کاحل پیش کردیا، ریڈ کیپ لگائے شارع فیصل فورس  کے اہلکاروں نے کام سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی اسپیشل فورس کراچی کی سب سے اہم شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے کوشاں رہےگی، ٹریفک روانی سے متعلق نئے پلان میں اہلکاروں کو  8 لفٹر ،10 گاڑیاں اور دیگرضروری سازو سامان فراہم کیا گیا ہے، جس میں خراب گاڑی کو فوری طور پر سڑک سے ہٹانا، حادثے کی صورت میں تباہ شدہ گاڑی کو راستے کے ایک طرف کرنا فرائض میں شامل ہیں۔

معاشی حب کی سب سے اہم شاہراہ پر اسپتالوں سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانے اور ایئرپورٹ آنے جانے والے اہم راستے شامل ہیں، جن پر اکثر ٹریفک جام سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس حکام کے کا کہنا ہے کہ  تعیناتی کا عمل آج سے شروع ہو جائےگا، اسپیشل فورس کے قیام کا فیصلہ حالیہ دنوں میں اہم ترین سڑک پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔