لاس اینجلس (ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر پاپارازیوں کی جانب سے انہیں ’پریانکا ‘پکارے جانے کو نسل پرستی، جارحانہ اور جاہلانہ اقدام قرار دے دیا۔
نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپیکاپڈوکون نے کہا کہ امریکا میں ایک بار نہیں کئی بار ایسا ہوا ہے جب لوگوں نے انہیں پریانکا کہہ کر مخاطب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جیسے رنگ والے افراد ایک جیسی شخصیت کے مالک نہیں ہوتے،پریانکا پکارا جانا انہیں اچھا نہیں لگتا۔