لاہور (ڈیسک)شیخو پورہ کے قریب آئل ٹینکراورٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔انتظامیہ دعوے کرتی رہی مگر پولیس اہلکار چائے پینے اور پیاس بجھانے میں مصروف رہے
شیخو پورہ کے قریب آئل ٹینکراورٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔انتظامیہ دعوے کرتی رہی مگر پولیس اہلکار چائے پینے اور پیاس بجھانے میں مصروف رہے ۔ نائٹ کوچ میں شعلے بھڑکتے رہے مگر کوئی بروقت مدد کو نہ پہنچا ۔ کام کے بجائے ڈی پی او صورتحال پر کنٹرول کا دعویٰ کرتے رہے اورپولیس اہلکار چائے پینے اور پیاس بجھانے میں مصروف رہے۔شالیمار ٹرین کے حادثے میں ریلوے حکام کی سخت غفلت سامنے آ گئی ، وفاقی وزیر ریلوے نے آئل ٹینکر ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔ گیٹ کیپر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹرین رکوانے کیلئے ریلوے حکام کو آگاہ کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی ۔ پولیس نے گیٹ کیپر کو ہی گرفتار کر لیا ۔ شیخوپورہ کے قریب شالیمار ٹرین کو حادثہ ریلوے حکام کی سنگین غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا گیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ۔ گیٹ کیپر یونس نے بھی اپنے انکشاف میں ریلوے حکام کی غفلت کا پول کھول دیا ۔ گیٹ کیپر نے بتایا کہ انہوں نے ٹرین رکوانے کیلئے ریلوے حکام کو ٹریک پر موجود آئل ٹینکر کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے ایک نہ سنی ۔ یونس کے انکشاف کے بعد پولیس نے اسے ہی حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی