اسلام آباد (ڈیسک ) الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس مسترد ہونے پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا عمران خان اور جہانگیر ترین اپنے خلاف الزامات کا سامنا نہیں کرسکے بلکہ تکنیکی بنیادوں پر بھاگے ہیں ،
ان کا کہنا تھا فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر لیگی رہنماؤں کا ردعمل ، تحریک انصاف “تحریک الزام” عمران خان کو الزام خان قرار دیدیا ۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا ریفرنس میں فیصلہ میرٹ پر نہیں بلکہ قابل سماعت نہیں ہے ۔ لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا پی ٹی آئی رہنما اپنی چوری استثنیٰ کے پیچھے چھپا رہے ہیں ۔ طلال چودھری کا کہنا تھا یہ تو ابھی ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ۔