You are currently viewing حالیہ بجلی صورتحال پچھلی حکومتوں کےکرتوتوں کی وجہ سےہے عابد شیر علی

حالیہ بجلی صورتحال پچھلی حکومتوں کےکرتوتوں کی وجہ سےہے عابد شیر علی

پشاور(ڈیسک ) پشاور میں میڈیا سے  گفتگو  کر تے ہو ئےوفا قی  وزیر  عابد شیر علی کا کہنا   تھا کہ گزشتہ 2حکومتوں کےدوران پیسکو کےحالات خراب تھے ٹرانسمیشن کے نظام پرایک روپیا تک خرچ نہیں کیا گیا2013 کے بعد پیسکو کے حالات تبدیل ہوئے ہیں پیسکو کی ڈیمانڈ اب 2700 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے

عا بد شیر علی کا  کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے2018 میں بجلی وافر ہوگی تو ریکوری والے علاقوں کو بلا تعطل بجلی دی جائے گی پیسکو کے 415 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ڈ پٹی کمشنر چارسدہ کو درخواست دےدی ہے   224فیڈرز پر 80 فیصد لائن لاسسز کی وجہ سے 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے خیبرپختونخواکےعوام قانونی طریقے سے بجلی لیں تو تعاون کریں گے حالیہ بجلی صورتحال پچھلی حکومتوں کےکرتوتوں کی وجہ سےہے یہ لوگ عوام کےسامنے کس منہ سے ووٹ مانگنےجائیں گے پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملک کواربوں ڈالرکانقصان ہوا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.