You are currently viewing کرنسی اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کی درخواست مسترد

کرنسی اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کی درخواست مسترد

راولپنڈی(ڈیسک)راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کی درخواست مسترد کردی ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد ہوئے ایان علی کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی ۔