اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کے وڈیو بیانات پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ریکارڈ کرلیے ہیں۔
پلئیرز بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹ تے رہے، دونوں کھلاڑیوں کو آج چارج شیٹ دے دی گئی۔
شرجیل خان اور خالد لطیف کے بیانات قلم بند کرلیے گئے۔شرجیل خان اور خالدلطیف نے بتایا کہ وہ اس کام میں کب سے ملوث رہے،اسپاٹ فکسنگ پر کس نے اُکسایا، اور کس کس کھلاڑی ان کا ساتھ دیتے رہے،کہاں ملاقاتیں ہوئیں اور کیا ڈیل ہوئیں ،کھلاڑیوں نے بے گناہی کا ڈھنڈورا بھی پیٹنا شروع کردیا۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ خالد اور شرجیل کو آج چارج شیٹ دے دی گئی ہے ۔چارج شیٹ دے کر ان سے سیونگ بھی لے لی گئی ہے۔دونوں کھلاڑیوں سے 14دنوں میں جواب طلب کر لیا دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کا کوڈ آف کنڈکٹ بھی دیا گیا۔کھلاڑی اپیل میں جانا چاہے تو پی سی بی 3رکنی اپلیٹ ٹریبونل بنائے گا۔