You are currently viewing پاک سرزمین فورم سعودیہ کی جانب سے پی ایس پی کو پہلے یوم تاسیس پر مبارکباد

پاک سرزمین فورم سعودیہ کی جانب سے پی ایس پی کو پہلے یوم تاسیس پر مبارکباد

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:25/03/2017 15:45
  • Reading time:1 mins read

جدہ (امجد قائم خانی)  پاک سرزمین فورم جدہ ، مکہ اور مدینہ کے آرگنائزرز فاخر احمد بلوچ ، سید عدنان حیدر اور ڈاکٹر اشتیاق قائم خانی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے کامیاب اجتماع پر پارٹی چئیرمین سید مصطفٰی کمال اور پارٹی صدر انیس قائم خانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناانصافی کے خلاف شروع کی جانے والی تحریک میں سمندر پار مقیم پاکستانی سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہیں ،

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت و تعلیم کے نظام کو مفلوج کردیا گیا ہے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر کردیئے گئے ہیں اسپتالوں میں دوائیں ناپید ہیں عوام بیماریوں اور وبائی امراض سے مررہے ہیں اور حکمران بیرون ملک علاج کرانے جاتے ہیں ، پاک سرزمین فورم کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم تباہ ہوچکی ہے جب کہ حکمرانوں کی اولاد بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہی ہے،  ہمیں اس ناانصافی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی کچرے کا ڈهیر بنا ہوا ہے جب کہ کراچی کے عوامی نمائندے اختیار کا رونا روتے نظر آرہے ہیں. پاک سرزمین فورم کے عہدیداروں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ناانصافیوں کے خلاف شروع کی جانے والی تحریک میں حصہ لیں اور پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.