نئی دہلی(ڈیسک) پاکستان کی معروف مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر قومی اردو قونسل اور اردو اکیڈمی ہند کا تعزیتی اجلاس دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس اقبال ،پروفیسر عبید ہاشمی ،سید محمد وعصیم نے مرحومہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے برصغیر میں اردو ادب کا بہت بڑا باب بند ہو گیا ہے مقررین نے بانو قدسیہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔