You are currently viewing کیلیفورنیا میں 770 فٹ بلندڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

کیلیفورنیا میں 770 فٹ بلندڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/03/2017 18:53
  • Reading time:1 mins read

کیلیفورنیا (ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میںاوروول ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے پیش نظر مقامیافراد کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 770 فٹ بلند اووروول ڈیم  بھرنے   کے باعث پانی چھلکنا شروع ہوگیا ہے اسی خطرے کے پیش نظر ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہامریکی ریاست میں  کئی برسوں کی شدید خشک سالی کے بعد تیز بارش اور برف باری کے نتیجے میں پانی کے ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل اونچی ہو رہی ہے  جس کے باعث عوام کو انخلاء کا حکم دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب اووروول ڈیم کے مخدوش ہونے کی رپورٹ ماہرین کی جانب  سے 2005 میں دے دی گئی تھی تاہم محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹ نے کوئی توجہ نہ دی