You are currently viewing وزیر اعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

کراچی(ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے چیمپیئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ کے موقع پر کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج اتوارکے روز دفاتر،صنعتیں بند ہوتی ہیں جس کے باعث بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر با آسانی پوری کی جا سکتی ہے۔
وزیراعلی سے جب آج کی فتح کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت سے میچ جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی۔