You are currently viewing وزیر اعلیٰ سندھ پولیس پر برہم

وزیر اعلیٰ سندھ پولیس پر برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس تجاوزات قائم ہونے دیتی ہے اور جب تجاوزات ہٹائی جائیں تو بدنامی حکومت کی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدرات کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ سرکلر ریلوے کے روٹ پر 762 کچے مکانات ہیں، 25 سے 125 مربع گز کے 3850 سے زائد پکے گھر اور  اور 125 مربع گز سے زائد کی 36 کمرشل عمارتیں قائم ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تجاوزات قائم کی جارہی ہوتی ہیں اس وقت کیا ضلعی انتظامیہ اورپولیس سورہی ہوتی ہے، پہلے ضلعی انتظامیہ اورپولیس تجاوزات قائم ہونے دیتی ہیں اور جب تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں توحکومت بدنام ہوتی ہے اوراگر آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو میں متعلقہ افسر کے خلاف ایسی کارروائی کروں گا کہ دنیا دیکھے گی۔