You are currently viewing وزیر اعلیٰ  سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی (ڈیسک) کراچی کے میگا پراجیکٹس سے متعلق وزیر اعلیٰ   سندھ کے زیر  صدارت اہم اجلاس   ہوا جس میں کمشنر کراچی سمیت دیگر ااعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوئے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جام خان شورو, چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) اور کمشنر کراچی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 900 ملین روپے کی لاگت سے بنے والے پپری فلٹر پلانٹ پر کام جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ , حسن اسکوائر سے نیپا کی تعمیر پر 884 ملین روپے کی لاگت آئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ این ای ڈی سے صفورہ روڈ پر نکاسی آب کا کام مکمل ہو گیا ہے اس اسکیم پر 832ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے طارق روڈ کا کام اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ موسمیات روڈ کا افتتاح بھی اپریل کے آخری ہفتے کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی