کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ نے نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے والدین کے نام کھلا خط لکھ دیا ہے جس میں طلباء اور ان کے والدین سے نقل کی بری عادت کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کےانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی نقل کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار ہیں لیکن اس بار نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی سندھ بھی میدان میں آگئے ہیں اور نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے والدین کے نام کھلا خط لکھ دیا ہے جس میں وزیراعلیٰ نے طلباء اور ان کے والدین سے نقل کی بری عادت کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔