You are currently viewing گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سائیں سرکار کا استعفیٰ منظور کرلیا

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سائیں سرکار کا استعفیٰ منظور کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سائیں سرکار کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سےتفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قبول کرلیا ہے ۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ نے جو سندھ کی خدمات کیں وہ قابل تعریف ہیں اور ان کا استعفیٰ منظور کرنا ایک سیاسی مسئلہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ نرم طبیعت رکھنے والی شخصیت ہیں اور ہمیں کبھی ان سے کوئی شکایت نہیں رہی ۔

نامزد ہونے والے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں ہیں اور امید کرتے ہیں ان کے آنے سے سندھ میں مزید بہتری آئے گی جبکہ اس موقع پر قائم علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے ۔

صوبہ سندھ میں سائیں سرکار کی جگہ نئے  وزیراعلیٰ کے لئے  مراد علی شاہ کو نامزد کیا گیا ہےجبکہ صوبہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ  25 جولائی کو کیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں، وہ 1988، 2008 اور 2013 کے عام انتخابات  کے نتیجے میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کے  منصب پر فائز ہوئے تھے ۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.