You are currently viewing وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلوے کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلوے کی ملاقات

لاہور(ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا چارسالہ دور شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت سے عبارت ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل کی جانب ٹیک آف کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے۔ اپنے دور میں لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔باشعورعوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے پاکستانی قوم اب کسی سیاسی بازیگر کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔  انہوں نےمزید کہا کہ عوام نے ترقی کے مخالف عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے۔ دھرنا سیاست کرنے والوں کو 2018 میں بھی ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا۔