You are currently viewing وزیر اعلیٰ  پنجاب کی روٹی مانگنےپرہا تھ کا ٹے جا نے والے  13 سالہ ملا زم کے گھر  آمد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی روٹی مانگنےپرہا تھ کا ٹے جا نے والے 13 سالہ ملا زم کے گھر آمد

ننکانہ صاحب (ڈیسک) وزیر اعلیٰ  پنجاب روٹی مانگنے  پرمبینہ تشدد کے بعد ہا تھ کا ٹے جا نے والے  13 سالہ ملا زم عرفان کے   گھر پہنچ گئے اور  ا س کے خاندان سے  اظہا ر   ہمدردی کرتے ہو کہا کہ   ہا تھ کا ٹنےوالے  ظا لم    کو قانون کے شکنجے سے کو ئی نہیں  بچا سکے  گا

ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ شہبازشریف صبح کے وقت ننکانہ صاحب کے گاؤں مچھر والی پہنچے،13سال کے عرفان کےخاندان سے ہمدردی کا اظہارکیااور مالی امداد کا چیک دیا۔اور کہا کہ زیادتی کرنےوالا کوئی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے،اس موقع پر عرفان کی والدہ نےوزیراعلیٰ کو واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔وزیراعلیٰ نےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.