You are currently viewing چینی سرمایہ کاروں کے وفدکےسربراہ کی شہبازشریف کوچینگ ڈؤکےدورےکی دعوت

چینی سرمایہ کاروں کے وفدکےسربراہ کی شہبازشریف کوچینگ ڈؤکےدورےکی دعوت

لاہور(ڈیسک)چینی سرمایہ کاری کے وفد کے سربراہ نےمنصوبوں کی بروقت تکمیل ’’پنجاب اسپیڈ‘‘کا اعزاز شہباز شریف کو دیتے ہوئے انہیں چینگ ڈؤ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں چینی وفد نےپنجاب میں کم آمدن والےگھروں کی تعمیرکےمنصوبےمیں سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی ظاہر کی ہے۔سربراہ چینی وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے ، صوبہ پنجاب میں کم آمدن والے گھروں کی تعمیرکے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی دوستی کوسی پیک نےنئی جہت عطاکی ہے،سی پیک کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔