You are currently viewing چین کے شاپنگ سینٹر میں آزادی کو ترستا  قطبی ریچھ

چین کے شاپنگ سینٹر میں آزادی کو ترستا قطبی ریچھ

بیجنگ(ڈیسک) چین کے شاپنگ سینٹر میں  تشہیر کے لئے لائے قطبی ریچھ کی اداسی نے  سب کو اس جانور پر متوجہ ہونے کے لئے مجبو ر کردیا  اور پھر  دیکھتے ہی دیکھتے قطبی  ریچھ کی  غمزدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

غمزدہ  ریچھ  کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی طرف سے اس کی آزادی کے لئے کوششوں کا سلسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

جبکہ ریچھ کی  آزادی کے لئے لاکھوں درخواستیں دی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق چار لاکھ افراد کی جانب سے  اس خوبسورت ریچھ کو آزاد کروانے کے لئے درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں ۔

دوسری جانب غمزدہ ریچھ  کی آزادی کے لئے چین  میں آغاز کیا گیا ہےجاری  مہم میں ریچھ کی آزادی کے لئے  کام کیا جارہا ہے ۔اور لوگوں کی جانب سے آزادی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں.

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.