You are currently viewing وزیراعظم کےبچوں نےبھی پاناما میں اپنی کمپنیوں کوقبول کیا،قمرازمان کائرہ

وزیراعظم کےبچوں نےبھی پاناما میں اپنی کمپنیوں کوقبول کیا،قمرازمان کائرہ

ملتان(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی  کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ہر گز یہ نہیں کہہ رہے کہ پاناما پر تحقیقات کےاختیارات ہمیں دیےجائیں

جبکہ ہم بھی سپریم کورٹ کے جج کو اختیارات دینےکی بات کررہےہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر ازمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ساری اپوزیشن کو اکھٹے لے کر چل رہی ہے، جبرکی بنیاد پر کسی بھی فیصلے کو مسلط کرنے کےخلاف ہیں، پاناماپیپرز میں آنیوالی تفصیلات پر دنیا بھر میں کسی نے اعتراض نہیں کیا اور ہم کہتے ہیں احتساب کا آغاز پاناما پیپرز سے شروع کیا جائےجبکہ وزیراعظم کےبچوں نےبھی پاناما میں اپنی کمپنیوں کوقبول کیا۔

قمر ازمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ،پیپلزپارٹی دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے جبکہ عدالت سے متعلق رہنماء پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت خود قانون نہیں بنا سکتی، ہم عدالت کو بااختیار کرنے کی بات کررہےہیں، احتساب سب کا ہوناچاہیے اور اس سے قبل مخالفین کا احتساب ہوا کرتاتھا۔