You are currently viewing وزیر اعلیٰ سندھ اقتصادی راہداری کانفرنس کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے

وزیر اعلیٰ سندھ اقتصادی راہداری کانفرنس کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اسلام آباد میں اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت کریں گےجبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سی پیک پر اپنی اپنی رائے سے آگاہ کریں گے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانفرنس میں توانائی کے 13 منصوبے اور اکنامک زون پر بھی بات کریں گے۔

وزیر اعظم نوازشریف نےآج  ایک روزہ پا ک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے اوراحسن اقبال نے مختلف اسٹالز کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیجبکہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر چین سے آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سی پیک کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا  کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کا سب سے اہم اسٹریٹجک منصوبہ ہے اور اس کے ثمرات تمام خطہ حاصل کرے گا،۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لیے امید کی کرن ہے،یہ منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے یہ خطے کا مستقبل تبدیل کردے گا۔