You are currently viewing بچپن میں ایمپریس مارکیٹ کو دھلتے ہوئے دیکھا تھا،وزیر اعلیٰ سندھ

بچپن میں ایمپریس مارکیٹ کو دھلتے ہوئے دیکھا تھا،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہرقائد   کو ماضی کی طرح صاف ستھرا بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا  کہ وہ بولنے کے بجائے کام کرتے ہیں اور بیان دینے کے بجائے کچھ کر دیکھانے پر  یقین رکھتے ہیں کیونکہ اگر انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا جووزیر اعلیٰ  پورا نہکر سکے تو وہ بات پکڑ لی جائے گی جبکہ سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالے 3 ہفتے ہوگئے اور اس دوران 17 منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید  کہا کہ انہوں نے بچپن میں  کراچی کی مشہور ایمپریس مارکیٹ کو دھلتے ہوئے اور صاف ہوتے ہوئے  دیکھا ہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کچرا اور گندگی  ہے، کراچی کو پہلے جیسا صاف ستھرا کردیں گے،اس کے علاوہ ساحل سمندر کو بھی صاف کیا جائے گاجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  وہ پورے سندھ کے دورے کریں گے، کراچی کے بعد سندھ بھر میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کام ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیاجبکہ  اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی آئندہ 10 روز میں کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر ختم کئے جائیں۔