You are currently viewing وزیر اعظم پاکستان کی طبیعت ناساز،کل اسلام آباد نہیں جا سکیں گے

وزیر اعظم پاکستان کی طبیعت ناساز،کل اسلام آباد نہیں جا سکیں گے

لاہور(اسٹاف رپورٹر)  وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبیعت ناسازجس کی وجہ سے وہ کل اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں  گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ناساز ہونے کی وجہ سے وہ کل اسلا م آباد نہیں جا سکیں گے۔

ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخا ر ہو گیا ہے جس کی بنا ء پر وہ کل اسلام آبا نہیں جا سکیں گے   جبکہ ان کا علاج جاری ہے اور صحت یاب ہونے کے بعد ہی اسلام آباد جائیں گے۔

وزیر اعطم نواز شریف  لندن سے واپسی کے بعد کل اسلام آباد اس لئے جا رہے تھے  تاکہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر پھر سے سنبھال سکیں تاہم اب طبیعت سنبھلنے کے بعدہی  جائیں گے ۔