کراچی(اسٹا ف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر قائد میں جاری آپریشن سے مطمئن ہیں اور وزیر اعلیٰ کا عزم ہے کہ امن و امان کی صورتحال مزید نہیں بگڑنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمتِ عملی سمیت کراچی کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کہ کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اور ہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، کراچی کے امن کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، اداروں کے درمیان تعاون کومستحکم کیا ہے، کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں اورہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔