اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر گز یہ تجویز نہیں دی کہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں بلکہ صرف یہ کہا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔
سپریم کورٹ میں جاری اورنج لائن ٹرین منصوبے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عوام عوام کو حکومت کے انتخاب کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہیئے، عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کاذکر نہیں کیاتھاجبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صرف ایک اخبار کی غلط رپورٹنگ دیکھی ہے، عدالت کی کل کی کارروائی کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹ کیا گیا، میڈیا کو خیال کرنا چاہیئے، سنسنی نہیں پھیلانی چاہیئے۔