You are currently viewing وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سابق کرکٹر محمد حنیف کے علاج کے لیے مکمل معاونت کرنے  کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سابق کرکٹر محمد حنیف کے علاج کے لیے مکمل معاونت کرنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:01/08/2016 19:18
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کینسر کے مرض مبتلا  مایہ ناز بلے بازحنیف محمد کی عیادت کی اور حکومت سندھ کی جانب سے ہرممکن علاج کی سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان حنیف محمد کی عیادت کی حنیف محمدمقامی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہیں،حنیف محمد کینسر کے عارضہ میں مبتلاہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے حنیف محمد کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز بلے سے خیریت دریافت کی اور حکومت سندھ کی جانب سے علاج میں کسی قسم کسر نہ اٹھا رکھنے کی یقین دہانی کی۔

سید مراد علی شاہ نے حنیف محمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سابق کرکٹر حنیف محمد کا پرستار ہیں اور انہےدنیائے کرکٹ میں حنیف محمد کا انداز بیٹنگ سب منفرد لگتا ہے۔

واضح رہے 81 سالہ حنیف محمد نے اپنے کیریئر کا 18 اکتوبر 1952 کو بھارت کے خلاف دہلی میں میچ کھیل کر کیا جب کے اپنا آخری میچ اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلاجبکہ ایک روزہ میچ میں تین ہزار سے زائد اور ٹیسٹ میچ میں 17 ہزار زائد رنن بنانے والے حنیف محمد ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری جب کہ ون ڈے میچز میں 499 رنز بنانے اعزاز رکھتے ہیں۔