You are currently viewing کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے،  وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی ٰ سندھ سید قائم علی شاہ  کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان  کی صورتحال بہتر ہے  کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے  پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ  رینجرز آپریشن کی بدولت لاڑکانہ میں بھی امن وامان کی صورتحال قائم ہوئی ۔اور ہماری حکومت کی جانب سے تعلیم اور صحت کے لئے سب سے ذیادہ بجٹ مختص کیا گیا  ہے جس کے باعث یہ شعبے بہت جلد ترقی کی جانب گامزن ہونگے ۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 4 سنگین جرائم پر قابو پانے کے لئے رینجرز کو اختیارات دئیے گئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز  کے لئے ضروری ہے کہ قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کیا جائے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.