You are currently viewing سی ٹی ڈی کارروائی ،وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس

سی ٹی ڈی کارروائی ،وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی اہم کارروائی سے متعلق وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں شہر قائد کے حالات خراب ہوئے جس کے بعد سی ٹی ڈی کےافسران کئی دنوں سےدہشت گردوں  کی کھوج میں تھے اور آج سی ٹی ڈی کاروائی کرکے ان 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے  ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ  سی ٹی ڈی نے لیاقت آباد میں کارروائی کرکے دو ملزمان اسحاق اور عاصم کو گرفتا رکیا  جن کے قبضے سے ملزمان سے2ایم پی فائیو،28پستول اورمتعددہینڈگرنیڈبرآمد ہوئےہیں،جسکا فرانزک ٹیسٹ کروایا جاچکا ہے جبکہ دونوں گرفتارافراد28واقعات میں ملوث ہیں جن میں  9 اہم واقعات شامل ہیں

کاروائی کے دوران گرفتار  ملزمان کا تعلق  20اپریل 2016کواورنگی میں7پولیس اہلکار قتل ،1 دسمبرکو2ملٹری پولیس کےافسران قتل ، اتحادٹاؤن میں4رینجرزاہلکاروں کے قتل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ قتل میں ملوث ہیں  جبکہ 12پولیس اہلکاراور7شیعہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں یہی افراد ملوث ہیں دوران پریس کانفرنس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا  کہ جہاں شکوک اورشبہات ہیں وہیں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جبکہ  امجدصابری قوال قتل کیس اور ایف سی ایریامجلس پردستی بم حملےمیں یہی ملزمان  ملوث ہیں،؎