You are currently viewing اپنی صورت بھی خود دیکھ لیجئے جنا ب

اپنی صورت بھی خود دیکھ لیجئے جنا ب

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/01/2017 14:27
  • Reading time:1 mins read

برلن (ڈیسک )  مشہور زمانہ ساز جرمن کمپنی وولکس ویگن کے امریکی چیف ایگزیکٹو اولیور شمٹ کو امریکہ میں آلودگی پھیلانےوالی کار بنانے  کے جرم میں گرفتار کرلیا  جبکہ اس سے قبل  والکس  ویگن کی انتظامیہ امریکہ کو چار ارب ڈآلر سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے پر تیار ہوگئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف جرمن کمپنی والکس ویگن کو گاڑیوں میں مضر صحت گیس کے اخراج  جانچنے کے طریقہ کار میں جعل سازی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا  جب کہ اس سے قبل   کمپنی اس سے پہلے امریکاکی ماحولیات کی ایجنسی کو 16ارب سے زیادہ جرمانہ ادا کر چکی ہے اور اس طرح جعل سازی کی وجہ سے کمپنی کا مجموعی نقصان 19 ارب ڈالر سے تجاویز کر جائے گا۔ بعض ماہرین نے کہا ہے کہ کمپنی کا مجموعی نقصان 21 ارب ڈالرتک ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم کا بھی اعتراف کرے گی۔

دنیا بھر کے ماحولیاتی ادارے اپنے ماحول کے تحفظ اور عوام کی صحت کے بارے میں کتنے حساس ہیں اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جا سکتا ہے کیا پاکستان میں بھی ماحولیات کی  وزارت اتنی ہی سرگرم اور باخبر  ہے ؟