You are currently viewing چارسدہ :مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ ،حملہ آور جاں بحق

چارسدہ :مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ ،حملہ آور جاں بحق

چارسدہ(ڈیسک)چارسدہ میں مسلح افراد نے  مردم شماری کی ٹیم فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ۔پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

چارسدہ میں مسلح افراد نے  مردم شماری کی ٹیم فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ۔پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم معمول کے مطابق اپنے کام سرانجام دے رہی تھی کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس سے پولیس اہلکار تاج محمد زخمی ہوگیا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فخر عالم زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔