لندن (ڈیسک) میزبا ن انگلش کرکٹ ٹیم آج چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی ناک میں دم کرنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ہوم سائیڈ کی کوشش ہوگی کہ آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں نشست پکی کرے۔ دوسری جانب بلیک کیپس کی نظریں میچ جیت کر دو پوائنٹس کے حصول پر ہوں گی۔بارش کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف اس کا پہلا میچ بے نتیجہ رہا جس سے اسے ایک پوائنٹس پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں 306 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ میچ میں جو روٹ نے سنچری ، ایلیکس ہیلز 95 اور کپتان اوئن مورگن ناٹ آئوٹ 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ہوم سائیڈ کو میچ میں فاسٹ بولر کرس ووکس کی کمی محسوس ہوگی جو چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹیون فن نے ٹیم میں ان کی جگہ لی ہے