You are currently viewing پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے پر پرتگالی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا

پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے پر پرتگالی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:12/07/2016 15:10
  • Reading time:1 mins read

لزبن(اسٹاف رپورٹر) یورو کپ 2016 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے  بعدوطن واپسی پہ پرتگالی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پرتگالی ٹیم یورو کپ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا بعد  جب وطن واپس پہنچی تو  سڑکوں پر شائقین کا سیلاب امڈ آیا  ہزاروں شائقین شہر کی سڑکوں پر ناچتے گاتے ، جھومتے اور خوشیاں مناتے رہے  ان کے ہاتھوں میں ملکی پرچم بھی تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے طیارے سے باہر آتے ہی ٹرافی لہراکر ہموطنوں کی خوشی کو دوبالاکردیالزبن آمد کے بعد پرتگالی کپتان رونالڈو ملکی صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات کیلیے چلے گئےجبکہ تاریخی  فتح کے  بعدلزبن میں پریڈ بھی کی گئی  ۔

اس موقع پررونالڈو  نے کہا کہ ہم نے خود کو یورپ کی بہترین  ٹیم ثابت کردکھایا ہے  اور  تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے وطن کے نام کرلی ۔

گذشتہ دنوں فرانس سے منعقدہ فائنل میں پرتگال نے میزبان فرانس کو 1-0 سے شکست دی  یہ دونوں ممالک کے درمیان 25 واں باہمی مقابلہ تھا جس  میں پرتگال  کامیاب رہا   اس تاریخی فتح کے ساتھ پرتگال کا اسکور 6 ہوگیا جبکہ ایک میچ ہارجیت کے بغیر ختم ہوا ہے فائنل کا واحد اور فیصلہ کن گول ایڈر نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کر کے یورو کپ کا ٹائٹل پرتگال کے نام کیا میچ کے آغاز میں فرانس  کا پلڑا بھاری رہا  لیکن پرتگال  نے میزبان ٹیم کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔

فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو انجرڈ ہو کر باہر چلے گئے تاہم پرتگال کی ٹیم نے  کپتان کی عدم موجودگی میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

واضح رہے کہ پرتگال کا یہ پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے جو انہوں نے فرانس  کو شکست دے کر اپنے نام کیا ۔