چمن (ڈیسک) چمن میں افغان سیکورٹی فورسز کی جا نب سے بلا اشتعال فائر نگ کے بعد باب دوستی آج بند ہے۔ آمدورفت اورتعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں، افغان فورسزکی شیلنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطا بق بلوچستان کے علاقے چمن میں افغان بارڈر فورس کی بلا اشتعال کارروائی کے بعد زیرپوائنٹ سے ملحقہ علاقے خالی کرالیے گئے ہیں ۔ سرحدی دیہات سے آبادی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئی ہے۔چمن میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر باب دوستی ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند، تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی معطل ہیں ۔