چمن( ڈیسک)چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی جانب سے فاےرنگ اور گولہ باری میں 3شہری شہید اور 21زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں افغان فورسز کی جانب سے کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3شہری شہید ہوگئے جبکہ 21افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گولہ باری میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کےمطابق افغان سرحدی پولیس کی مردم شماری کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں پرفائرنگ میں ایک شہری شہید جبکہ4ایف سی اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کےمطابق چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیرمیں مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی جارہی تھی اور یہ سلسلہ 30اپریل سے جاری تھا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عام کاکہناہےکہ افغان حکام کو مردم شماری سے متعلق پیشگی آگاہ کیاگیاتھا اور اس کےلیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیےگئے تھے۔چمن :صوبہ بلوچستان کے شہرچمن میں افغان سرزمین سےگھروں پر گولہ باری اور فائرنگ سےتین شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئےہیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کےلیےبند کردی گئی ہے۔افغان فورسز کی جانب سے سول آبادی میں گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور صبح سویرے کھلنے والے باراز بند ہیں جب کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔