You are currently viewing اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

اسلام آباد(ڈیسک)پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیاراسلام آبادہائی کورٹ میں  چیلنج کردیا،تحریک انصاف نے درخواست بیرسٹر انور منصور کے ذریعے جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔تحریک انصاف نے بیرسٹر انور منصور کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پارٹی فنڈنگ سے متعلق درخواست جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 8 مئی کو پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس سننے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا 8 مئی 2017 کا فیصلہ معطل کیا جائے۔