You are currently viewing کلثوم نواز کے کا غذات نامزدگی  منظور کرنے کا فیصلہ چیلنج

کلثوم نواز کے کا غذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنج

لاہور (ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امید وارکلثوم نوازکے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی منظور کر نے کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج  کردیا ہے

ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ہے، اپیل میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات منظور کیے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں، اپیل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں کلثوم نواز نے اقامے کی تفصیلات شامل نہیں  کی، لہذا کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، عوامی تحریک کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ جسٹس مامون الرشید کیس کی سماعت کریں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.