کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل لڑائی ہےجبکہ دہشتگردوں کی جانب سے ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات اتنے ہیں کہ گنتی تک نہیں کی جاسکتی، ہلاکتوں، حملوں کی تعداد سے بھی دہشتگردی کو جانچنا ممکن نہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، دہشت گردی کے خلاف یہ ایک طویل لڑائی ہے، اندرونی نظریات اور دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کے خاتمے تک ہم محفوظ نہیں۔