لاہور (اسٹاف رپورٹر) گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اہم ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے.
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہو رہا ہے جس کی صدارت وزیراعظم محمد نواز شریف کررہے ہیں جبکہ صحت یابی کے بعد وزیراعظم نواز شریف پہلی بار وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ،بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوںکا بہیمانہ قتل، بے گناہوں پر تشدد،خواتین کی عصمت دری او ر مقبوضہ کشمیرپر قائم بھارتی بربریت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ساتھ ہی ٹی او آرز پراپوزیشن رہنماؤں سے مذاکرات اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران زیراعظم نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں حملے میں متعدد انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستانی قوم کی دعائیں حادثے میں ہلاک ہونے والےافراد کے لواحقین کےساتھ ہیں حکومت اورپاکستانی عوام فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،