You are currently viewing سانحہ سیہون شریف کے مجرموں کی گرفتاری تک سکون نہیں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ

سانحہ سیہون شریف کے مجرموں کی گرفتاری تک سکون نہیں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف  رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف کے مجرموں کی گرفتاری تک سکون نہیں ملے گا۔ شہداء کے ورثاء کی آہیں ذہن اور دماغ میں گھوم رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے۔ انہوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

سانحہ سیہون اور امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ درگاہ کی بجلی چار کروڑ روپے بل کی عدم ادائیگی پر کاٹی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا حیسکو بجلی نہیں کاٹ سکتی تھی، متعلقہ وزارت سے بل کا معاملہ طے پا گیا تھامحکمہ اوقاف ہر مزار پر لیڈی سرچرز تعینات کرے، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور محکمہ اوقاف کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی روزانہ سیکیورٹی پر رپورٹ دے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بہادری سے لڑ رہے ہیں، ہمیں ہر صورت یہ جنگ جیتنی ہےوزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ لعل شہباز قلندر، شاہ لطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ غازی مزار سمیت چھیاسی درگاہوں کی سیکیورٹی الرٹ کی جائے