You are currently viewing برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے خط پر دستخط کردیے

برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے خط پر دستخط کردیے

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:30/03/2017 12:07
  • Reading time:1 mins read

لندن (ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے  برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل شروع کردیا۔تھریسامے نے علیحدگی کے ایک نوٹس پر دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ایک نوٹس پر دستخط کئے ہیں۔ یہ نوٹس یورپی یونین میں برطانوی سفیر آج بارہ بجے ای یو صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے کریں گے۔برطانیہ نے 28رکنی یونین سے نکلنےکے لیے لزبن معاہدے کےآرٹیکل 50پرعمل سے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو آگاہ کردیا۔آرٹیکل کے تحت دو سال تک رکن ملک اتحاد سے علیحدہ ہوجائے گا۔