لندن (ڈیسک) سالانہ لندن فیشن ویک کا شاندار آغاز کردیاگیا ہے جبکہ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز اپنی نئی کلیکشن دکھانے کے لئے پر جوش ہیں۔
برطانیہ میں فیشن ویک سج گیاجہاں فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا ہجوم امڈ آیا، فیشن ویک کا آغاز رنگا رنگ ہسپانوی ملبوسات کیساتھ کیا گیا جبکہ گہرے رنگ کے ملبوسات ،حسین جیولری اور میچنگ بیگز نے شرکاء کو نظر یں نہ ہٹانے پر مجبور کردیا۔
ماڈلز کی ریمپ پر واک نے شائقین کے دل جیت لئے جبکہ حسن کے جلوے بکھیرتی ماڈلز نےشائقین سے خوب داد بھی وصولی کی۔
اس بار لندن فیشن ویک میں 38 دنیا بھر کے مایہ ناز ڈیزائنرز اپنی دیدہ زیب کلیکشن پیش کرینگے جبکہ فیشن ویک کی رنگیینیاں 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔