ممبئی (ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ادا کرنے کے بعد ایک بار پھر نئےاور منفرد کردار کو نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ جو فیلپس میڈوز ٹیلر کے ایک ناول پر مبنی ہے اس فلم میں عامر خان کے منفرد کردار کی تصویر جس میں وہ سکھ بنے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر خان فلم دنگل میں ایک منفرد کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے جو نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا بلکہ شائقین کو حیرت میں ڈالنے والا روپ بھی بن گیا جسے عامر خان کے مداحوں نے پسند بھی کیا
دوسرین جانب فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی جس میں امیتابھ بچن بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے